بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ویرات کوہلی بطور کپتان آخری ٹی20 میچ جیت گئے

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بطور کپتان نمیبیا کے خلاف اپنا آخری ٹی 20 میچ کھیل لیا۔

بھارت کی میچ میں فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ بحیثیت کھلاڑی ٹی20 کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کپتانی میرے لیے اعزاز ہے، بھارتی ٹیم کے ساتھ بطور کپتان بہت اچھا وقت گزرا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ سے انگلش بیٹر جیسن رائے انجری کے باعث باہر ہوگئے ہیں۔

ویرات کوہلی نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ ٹی20 میں آخری 3 میچز میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں، جو میچ ہارے اس کی وجہ ٹاس نہیں تھا، روی شاستری اور ٹیم کے تمام ممبرز کا شکر گزار ہوں۔

بھارتی کپتان نے یہ بھی کہا کہ ہمیشہ کوشش کی ہے کہ ٹیم کے لئے 100 فیصد کارکردگی دوں، جب میں کپتان نہیں تھا، اس وقت بھی 100 فیصد کاکردگی دکھائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.