وزیر اعظم عمران خان آج قومی سلامتی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹیوں کے سربراہان سمیت دیگر پارلیمنٹرینز شریک ہوئے۔
اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق وزیر اعظم کی عدم شرکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سیاسی قیادت اور سینئر فوجی حکام موجود ہیں مگر وزیراعظم کیوں غائب ہیں؟۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ قومی سلامتی سے اہم موضوع کون سا ہے؟ ملک کے چیف ایگزیکٹو کن کاموں میں مصروف ہیں؟
Comments are closed.