بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، حفیظ کی جگہ افتخار شامل

بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کی 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شریک اسکواڈ میں ایک تبدیلی ہوئی ہے، جہاں سیریز سے دستبردار ہونے والے محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد وسیم نے میزبان ملک کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیم میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

محمد حفیظ نے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی غرض سے بنگلادیش کے دورے سے عدم دستیابی کے بارے میں پی سی بی کو آگاہ کردیا تھا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ دورۂ بنگلہ دیش سے دستبردار ہوگئے۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان کے علاوہ آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی، شعیب ملک اور عثمان قادر شامل ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 19 نومبر سے شروع ہوگی، دوسرا میچ 20 اور تیسرا میچ 22 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

دو ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کے لیے پاکستان ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 

پی سی بی نے سپورٹ اسٹاف میں سوائے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن کے سب کو برقرار رکھا ہے، ہیڈن کو صرف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے یہ عہدہ دیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.