farm girl hookup free hookup sites usa boyne tannum hookup rules burley bike hookup ford escort zx2 sr ecu hookup st louis hookups reddit

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نسلہ ٹاور گرانے کیلئے ٹھیکیدار کا انتخاب کرلیا گیا

کراچی میں شاہراہ فیصل پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی کثیر منزلہ رہائشی عمارت نسلہ ٹاور کو سپریم کورٹ کی ہدایت پر گرانے کیلئے کمیٹی نے ٹھیکیدار کمپنی کا انتخاب کرلیا ہے۔

نسلہ ٹاور کو روایتی طریقے سے گرانے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے۔

کمشنر کراچی کی قائم کردہ ٹیکنیکل کمیٹی نے تجاویز کمشنر کراچی کو بھیج دی ہیں۔

کمشنر کراچی نے نسلہ ٹاور گرانے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر شرقی آصف جان صدیقی کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی قائم کی تھی۔

ٹیکنیکل کمیٹی نے مختلف 5 ٹھیکیداروں سے انٹرویوز کرنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا ہے، انٹرویوز کے بعد تجربہ کار اے این آئی ایکسپرٹ ڈینجرس بلڈنگس کمپنی کی منظوری دی گئی۔

کمشنر کراچی کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چئیرمین آصف جان صدیقی سمیت تمام ارکان نے متفقہ طور پر کمپنی کا انتخاب کیا ہے، اے این آئی کمپنی اس سے قبل سپریم کورٹ کی ہدایت پر الہ دین پارک سے متصل رائل پارک نامی عمارت مسمار کر چکی ہے۔

مذکورہ کمپنی نے مسکن دھماکے کے بعد اللّٰہ نور اپارٹمنٹ کا حصہ بھی مسمار کیا تھا۔

نسلہ ٹاور گرانے کیلئے 5 کمپنیوں نے اظہار دلچسپی کی درخواست جمع کرائی تھیں، درخواستوں کی چھان بین کے بعد تمام کمپنیوں سے انٹرویوز کئے گئے، اے این آئی، میر انٹرپرائزز، تابانی گروپ اور گرانڈ ڈیمولیشن نامی کمپنیوں نے بھی پریزینٹیشن دیں۔

کمیٹی میں ایس بی سی اے، کے ایم سی، ایف ڈبلیو او، این ای ڈی یونیورسٹی کے نمائندے شامل تھے، نسلہ ٹاور کو گرانے کی تاریخ کا تعین شرائط منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.