کراچی کے علاقے میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے کی چوری کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آگئے۔
کیشن وین سے کروڑوں کی چوری کے معاملے میں گرفتار ملزم حسین شاہ نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے اور بتایا کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ مفرور ملزم ذوالفقار ہے۔
گرفتار ملزم حسین شاہ نے مزید کہا کہ ملزم ذوالفقار کے حصے میں 4 کروڑ 30 لاکھ روپے آئے، واردات کے ماسٹر مائنڈ نے ہی مجھے سیکیورٹی کمپنی میں بھرتی کرایا۔
ملزم حسین شاہ نے انکشاف میں بتایا کہ رقم چوری کے لیے ملزمان کی ہائی روف وین نے کئی روز تک کیش وین کا تعاقب کیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق واردات کے روز ملزم حسین شاہ نے بھاری رقم دیکھ کر ساتھیوں کو مس کال دےکر سگنل دیا۔
حکام کے مطابق ملزمان نے رقم سے بھری 7 بڑی پیٹیاں پہلوان گوٹھ منتقل کیں، ہائی روف وین ملزم ذوالفقار کے کزن کے گھر لے جائی گئیں، جہاں رقم کا بٹوارہ ہوا۔
تفتیشی حکام کے مطابق ملزم حنیف اللّٰہ کے حصے میں 3 کروڑ 50 لاکھ، سلمان، امین کو ڈھائی، ڈھائی کروڑ ملے، چوری شدہ رقم سے 80 لاکھ روپے ملزم عابد کو ملے۔
تفتیشی حکام کے مطابق وین ڈرائیور ملزم حسین شاہ کے حصے میں 5 کروڑ 80 لاکھ روپے آئے۔
Comments are closed.