تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے دھرنا ختم کرنے کے بعد کمشنر گوجرانوالہ نے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا۔
کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار گھمن نے جی ٹی روڈ سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیا، جس پر عمل درآمد کے لیے مشینری بھی پہنچ گئی ہے۔
ایک روز قبل جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ کھول دی گئی تھی اور وزیر آباد شہر میں انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بحال کی گئی ہے۔
وزیرآباد پارک میں 11 روز سے پڑاؤ ڈالے ٹی ایل پی کے مظاہرین کو قیادت نے دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیرآباد میں دھرنے کے خاتمہ کے اعلان کے بعد ٹی ایل پی کارکنوں نے سامان باندھنا شروع کردیا۔
پیر سید سرور حسین شاہ نے ٹی ایل پی دھرنا ختم کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ ہم وزیرآباد سے دھرنا ختم کرکے واپس مسجد رحمۃ للعالمین جائیں گے۔
انہوں نے مفتی منیب الرحمان نے گارنٹی دی تھی کہ 50 فیصد معاملات حل ہوجائیں تو دھرنا اٹھاکر واپس مسجد رحمۃ للعالمین چلے جائیں۔
Comments are closed.