مسلم لیگ (ن) خیبر پختون خوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کو ان کا حقیقی چہرہ دکھادیا۔
پشاور میں پی ٹی آئی جلسے پر ردِعمل دیتے ہوئے امیر مقام نے کہا کہ جلسے میں وزراء، 20 ارکان اسمبلی اور سیکڑوں عہدیدار تھے۔
انہوں نے کہا کہ مشیر، پٹواری اور دیگر سرکاری ملازمین بھی جلسے میں موجود تھے جبکہ پی ٹی آئی 4 ہزار افراد بھی جمع نہیں کرسکی۔
کے پی ن لیگ کے صدر نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوام ان کو آئینہ دکھا کر ان کی اصلیت دکھا دیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن شیڈول کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے حق میں ہے، کسی تاخیر کی ضرورت نہیں۔
امیر مقام نے یہ بھی کہا کہ مہنگائی کر کے عوام کی جیبوں سے روزانہ کھربوں روپے نکالے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے اسی مہنگائی کے بدلے ملینز ڈالر وصول کر رہی ہے کچھ پتا نہیں چل رہا کہ یہ رقم جا کہاں رہی ہے۔
Comments are closed.