امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف تینوں ہی سیاسی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
حیدرآباد میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تینوں جماعتوں نے ملک کا تماشا بنادیا، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی میں کوئی فرق نہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ 28 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان بھی کردیا۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو جیب کی گھڑی اور ہاتھ کی چھڑی بنانے پر بضد ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی ڈیجیٹل دھاندلی کی کوششیں بے نقاب ہوچکیں۔
Comments are closed.