اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ نکاح سے پہلے شبہات دور کرنے کے لیے نکاح نامہ میں ختم نبوت کا حلف نامہ بہت ضروری ہے۔
علامہ زبیر احمد ظہیر سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف نامہ شامل کرنے کی قرار داد متفقہ منظور کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پنجاب اسمبلی میں قانون سازی اسلامی اصولوں کے مطابق کی جائے۔
چوہدری پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب اسمبلی قرآن ایکٹ اور ختم نبوت سے متعلق قانون بھی متفقہ طور پر منظور کرچکی ہے۔
Comments are closed.