homemade hookup hookup Suplee PA gay clubs for hookups glasgow hookups hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاکستان کا اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف

مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے گروپ اسٹیج کے اپنے آخری میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور شعیب ملک کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

اس کے بعد پاکستانی بلے بازوں نے پہلے محتاط انداز میں بیٹنگ کی اور اننگز کے ابتدائی 10 اوورز میں 60 رنز بنائے۔ 

تاہم اس کے بعد قومی بیٹرز نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف لاٹھی چارج کرتے ہوئے اگلے 10 اوورز میں 129 رنز بنالیے۔ 

پہلے محمد رضوان اور بابر اعظم، پھر بابر کے ساتھ محمد حفیظ، اس کے بعد کپتان کا ساتھ شعیب ملک نے دیا۔

بابر اعظم 66 رنز بنا کر نمایاں رہے ساتھ میں محمد رضوان نے 15 اور محمد حفیظ نے 31 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

اننگز کے اختتامی لمحات میں شعیب ملک نے دھواں دھار بلے بازی کرتے ہوئے 18 گیندوں پر نصف سنچری جڑ دی۔

یہ کسی بھی پاکستانی کی جانب سے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین نصف سنچری تھی۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔ 

اسکاٹ لینڈ کی جانب سے کریس گریوز نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک ایک وکٹ صفیان شریف اور حمزہ طاہر نے لی۔

ٹاس کے موقع پر قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم آج کے میچ میں پہلے بیٹنگ کرنا اور اچھا ٹوٹل بنا کر حریف پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے حریف ٹیم کے تناظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مطمئن نہیں ہیں، ہم اپنے توازن کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ 

بابر اعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ ہماری حمایت بھی کر رہے ہیں، اور یہاں ہم اپنی کارکردگی سے انہیں خوش رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.