تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی کالعدم حیثیت قائم رکھنے یا ختم کرنے کے معاملے پر وفاقی کابینہ تاحال تقسیم ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے 6 وزراء تاحال ٹی ایل پی کی کالعدم حیثیت قائم رکھنے کے حامی ہیں۔
کابینہ کے 22 میں 6 وزراء نے ٹی ایل پی کی کالعدم حیثیت قائم رکھنے کی حمایت کردی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کابینہ کی اکثریت اب تک کالعدم ٹی ایل پی کے حق میں فیصلہ نہیں دیا ہے۔
حکومت کو کسی بھی فیصلے کے حق یا مخالفت کے لیے 14 ارکان کی رائے درکار ہے، حکومت کو تمام وزراء کی رائے شام تک مل جائے گی۔
Comments are closed.