پیٹرول کی بڑھتی قیمت نے تمام اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو پر لگادیے، آٹا، چینی، دالیں، سبزیاں سب عوام کی پہنچ سے دور ہوگئیں۔
دارالحکومت اسلام آباد کے سستے بازاروں میں بھی اب کچھ سستا نظر نہیں آتا، غم و غصے میں مبتلا عوام اب دُہائی دیتے نظر آتے ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے مہنگائی کا نیا در کھول دیا، روزمرہ استعمال کی اشیا جو ابھی تک مہنگی تھیں، اب مارکیٹ سے غائب بھی ہوتی جارہی ہیں۔
ٹماٹر اور چینی کی 150 روپے کلو کی اڑان نے عوام کی چیخیں نکال دیں۔
اسلام آباد کے شہری ہفتہ وار بازار میں سستی خریداری کے لیے آئے اور مہنگائی کی دہائیاں دیتے واپس گئے۔
دکانداروں کا کہنا تھا عوام کی قوتِ خرید اب کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، صورتحال یہی رہی اور حکومت نے مہنگائی کے جن کو قابو نہ کیا تو ان کے کاروبار بند ہوجائیں گے۔
Comments are closed.