کولمبیا میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ’منی ہیسٹ‘ کی طرح ڈکیتی کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی واقعے کی فوٹیج میں پولیس کی جانب سے سونے کے گودام کو لوٹنے کی کوشش کو ناکام بنانے کے بعد ڈاکو موٹر سائیکلوں پر فرار ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
میڈیلن کے میئر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ منظم ملزمان کے گروہ کی طرف سے ڈکیتی کی کوشش تھی جس نے بظاہر مہینوں تک اس ڈکیتی کی تیاری کی۔
انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 افراد کو حراست میں لیا گیا، جن میں سے ایک زخمی ہوا اور اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔
دوسری جانب پولیس چیف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ابتدائی طور پر گودام کے قریب سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا۔
Comments are closed.