خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں سبزی، دالوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا۔
پشاور میں ٹماٹر فی کلو 160 روپے اور مٹر 400 روپے کلو تک پہنچ گئے جبکہ شملہ مرچ فی کلو 300 روپے اور آلو 120 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
پشاور میں انار 200 روپے کلو، سیب 150 روپے کلو اور کیلا 80 روپے درجن مل رہا ہے۔
اس کے علاوہ پشاور میں ماش کی دال 160، مسورکی دال 180 اور دال چنا 160 روپے کلو ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.