وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی اپوزیشن بھان متی کا کنبہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں یہ بات وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن میں کوئی ایک ڈویژن کی پارٹی ہے تو کوئی تین ڈویژنز کی، اپوزیشن کا نہ کوئی لیڈر ہے، نہ ہی کوئی پروگرام ہے۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا ہے کہ ملک کی واحد وفاقی جماعت کے خلاف تحریک خبروں میں زندہ رہنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا ہے کہ واحد قومی سیاسی جماعت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ہے جس کا ایجنڈا قومی ہے۔
Comments are closed.