کالعدم جماعت تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج کے باعث بند کی گئی سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے، گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ سے رکاوٹیں ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر گجرات نے کہا ہے کہ دریائے چناب کے پل پر سے بھی تمام رکاوٹیں ہٹادی جائیں گی جبکہ لاہور سے راولپنڈی جانے والی سڑک بھی کھول دی جائے گی۔
جی ٹی روڈ بند ہونے سے لاہور سے راول پنڈی کےدرمیان آمدورفت بند تھی، دریائے چناب پر پل بھی 14روز پہلے بند کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق جی ٹی روڈ پر کھودی گئی خندق میں مٹی ڈالی جا چکی ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعےآئندہ پر تشدد احتجاج نہ کرنے کی یقین دہانی پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان کو وسیع تر قومی مفاد میں بحال کردیا گیا۔
تنظیم نے آئندہ آئین و قانون کی پاسداری کرنے کی تحریری ضمانت دی تھی جس پر 4نومبر کو پنجاب کابینہ نے سمری منظور کرکے تحریک لبیک پاکستان کی بحالی کیلئےسفارش وفاق کو بھیجی تھی۔
Comments are closed.