بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مہنگائی پر حکومتی بیانیہ لطیفہ بن گیا، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ منہگائی پر حکومت کا بیانیہ ایک لطیفہ ہے۔

جہانیاں میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ کبھی مہنگائی کا الزام مافیا پر، کبھی کورونا پر، کبھی عالمی منڈیوں پر لگاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان  اور وزراء صبح شام عوام کے زخموں پر نمک چھڑکتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ 2018ء کی تبدیلی ملک کی معاشی حالات تباہ کرگئی۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ پاکستان کی خود مختیاری کا سودا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.