گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہےجب بھی ملک آگے بڑھنے لگتا ہے تو سیاسی محاذ آرائی شروع ہوجاتی ہے۔
لاہور میں تقریب سے خطاب میں چوہدری سرور نے کہا کہ عوام نے پانچ سال کا مینڈیٹ دیا ہے، حکومت مدت پوری کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے متعلق پرامید ہوں کیونکہ اس کے لیے بڑی محنت کی، ملک کے وسیع تر مفاد میں قومی سوچ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔
گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ ملک کو پروموٹ کرنے کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ اللّٰہ نے پاکستان کو منفرد تہذیب اور ثقافت سے نوازا ہے، ملکی ترقی کے لیےخواتین اور مردوں کو ایک دوسرے کے کام کو تسلیم کرنا ہوگا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب نے بیگم پروین سرور کی سماجی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
Comments are closed.