
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ چار پانچ افراد کے گھرانے پر مشتمل غریب کے لئے ایک ہزار روپے ماہانہ دیا جائے گا، یہ غریب کے لئے بڑا سہارا ہے۔
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ حکومت 13 کروڑ غریب لوگوں کو مستفید کرنے جارہی ہے۔
شہباز گل کا کہنا ہے کہ حکومت جانتی تھی شوگر کا ایک مافیا بنا ہوا ہےکارروائی سے قبل انہوں نے عدالتوں سے اسٹے لے لیا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ عدالتوں سے درخواست ہے کہ جلد از جلد چینی اسکینڈل کا فیصلہ سنائے تاکہ حکومت ان کے خلاف کارروائی کر سکے۔
شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن مہنگائی پر چیخ رہی ہے، مہنگائی پوری دنیا میں ہورہی ہے۔
Comments are closed.