
عوام پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہیں جب کہ مشیر خزانہ شوکت ترین نے پٹرولیم مصنوعات پر پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی مزید بڑھانے کی ’نوید‘ سُنا دی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے تصدیق کی کہ حکومت پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی بڑھائے گی۔
انھوں نے کہا کہ اگر پٹرول کی قیمت کم ہو جائے تو حکومت کو پی ڈی ایل بڑھانے میں آسانی ہو جائے گی۔
شوکت ترین نے کہا کہ حکومت درآمدی بل کم کرنے کے لیے گاڑیوں کے سی بی یو یعنی Completely Built Units کی درآمد کم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
Comments are closed.