بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج بھی مہنگائی کے پیچھے اپوزیشن کا کردار ہے، غلام سرور خان

 وفاقی وزیر غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن عوام کو مایوسی کی طرف دھکیل رہی ہے، آج بھی مہنگائی کے پیچھے اپوزیشن کا کردار ہے۔

راولپنڈی کے چک بیلی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  غلام سرور خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، یہ لوگ احتساب سے نہیں بچ سکیں گے۔

کیسی مہنگائی کہاں کی مہنگائی، وفاقی وزیر ہوا بازی…

غلام سرور خان نے کہا کہ ہماری حکومت کی پہلی ترجیح ملکی سلامتی اور استحکام ہے، اپوزیشن کے ہتھکنڈے میں نہ آنا، یہ لوگوں کے دلوں میں وسوسے پیدا کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جو 35 برسوں سے نہ کرسکے آج ہم سے 3 برس کا پوچھ رہے ہیں، ہم ان کا احتساب نہیں چھوڑیں گے، ہم ان سے حساب لے کر چھوڑیں گے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ عالمی سطح پر بھی مہنگائی ہے، اس کے اور کورونا کے بھی اثرات ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.