بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: بڑھتی مہنگائی نے عوام کیلئے 2 وقت کی روٹی مشکل بنادی

لاہور میں بڑھتی مہنگائی نے عوام کے لئے 2 وقت کی روٹی بھی مشکل بنادی، ایک طرف مہنگائی کا زور ہے، دوسری طرف دکانداروں کی جانب سے من مانی قیمتوں پر سبزیوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی بڑھتی مہنگائی اور دکانداروں کی من مانی قیمتوں سے عوام بلبلا اٹھے، ایک ہی بازار میں ایک چیز کے مختلف دام ہیں، ریٹ لسٹیں تو موجود لیکن عملدرآمد صفر ہے۔

عام مارکیٹ میں پیاز 70 سے 110 روپے، آلو 80 سے 100، ٹماٹر 160 سے 240، لہسن 170 سے 220، ادرک 300 سے 340، کریلے 90 سے 120، گاجر 150 سے 180، ٹینڈے 160 سے 190 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ گھروں کے چولہے بجھ گئے، دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا ہے۔

خریداروں کے ساتھ دکاندار بھی پریشان ہیں، کہتے ہیں کہ منڈی سے مہنگی سبزی ملے تو وہ سستی کیسے بیچ سکتے ہیں۔

شہری انتظامیہ سے اپیل کررہے ہیں کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور دکانوں پر من مانی قیمتوں پر خرید و فروخت کے سلسلے پر قابو پایا جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.