مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے اہم ترین میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دے دیا۔
اعداد و شمار کے مطابق جنوی افریقہ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے انگلینڈ کو 131 یا اس سے کم اسکور پر روکنا ہوگا۔
شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
اوپنر ریزا ہینڈرکس کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کوئنٹن ڈی کوک نے رسی ویندر ڈوسن کے ہمراہ 71 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، جس کے بعد 86 کے مجموعے پر ڈی کوک 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد ویندر ڈوسن اور ایڈن مارکرم نے ناقابلِ شکست 103 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو 189 کے مجموعے تک پہنچا دیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ایک وکٹ عادل رشید جبکہ ایک وکٹ معین علی نے لی جبکہ دیگر کوئی بولرز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے۔
واضح رہے کہ 4 میچوں میں 3 فتوحات کے بعد 6 پوائنٹس لےکر جنوبی افریقہ کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
اس فہرست میں آسٹریلوی ٹیم تمام 5 میچز کھیل کر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور انگلینڈ کی ٹیم اتنے ہی پوائنٹس لیکن بہتر رن اوسط کے باعث پہلے نمبر پر ہے۔
Comments are closed.