الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں موجود ووٹرز کی تعداد کی تفصیلات جاری کر دیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 11 لاکھ 99 ہزار 970 ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 65 لاکھ 6 ہزار 171 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 46 لاکھ 93 ہزار 799 ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 301 ہے، سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 55 لاکھ 82 ہزار 625 ہو گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 6 لاکھ 11 ہزار 248 ہے، بلوچستان میں ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ 47 ہزار 426 ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اہل ووٹرز کی تعداد 9 لاکھ 9 ہزار 370 ہے۔
Comments are closed.