بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک ہفتے میں 28 اشیاء مہنگی

پاکستان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا، 1 ہفتے کےدوران گھی، ٹماٹر، آٹے، آلو، لہسن، بیف اور مٹن سمیت 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

ملک میں مہنگائی 0 اعشاریہ 67 فیصد مزید بڑھ گئی اور مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ 21 فیصد پر پہنچ گئی، سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 16 اعشاریہ 43 فیصد پر پہنچ گئی۔

صوبۂ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 5 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد یہاں چینی 155 سے بڑھ کر 160 روپے فی کلو ہو گئی۔

ادارۂ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق 1 ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارۂ شماریات کے مطابق اس ایک ہفتے میں ٹماٹر اوسطاً 20 روپے 9 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، ایل پی جی کا سلنڈر 77 روپے 96 پیسے مہنگا ہوا۔

اس دوران گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا، انڈے 3 روپے 60 پیسے فی درجن اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا۔

محکمۂ خوراک نے خوش خبری سنا ئی ہے کہ اگلے ہفتے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خیبر پختون خوا میں پہنچائی جائے گی، جس کے بعد اس کا سرکاری نرخ 90 روپے فی کلو ہو گا۔

گزشتہ 1 ہفتے میں بیف کی قیمت میں اوسطاً 5 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ آلو، مٹن، لہسن اور گڑ بھی مہنگا ہوا۔

اس 1 ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.