بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

الیکشن کمیشن افسر کی رپورٹ توڑ مروڑ کر پیش کی گئی، فردوس اعوان

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے افسر کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کے پیش کیا جارہا ہے۔

سیالکوت میں عثمان ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ آر او اور ڈی آر او سے متعلق سیکڑوں درخواستوں کے حوالے سے بات کی ہے، ان افسران سے متعلق ہمارے تحفظات درست تھے۔

انہوں نے کہا کہ الیکش کمیشن کے افسر کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کے پیش کیا جارہا ہے۔

عثمان ڈار نے کہا کہ ہم ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کریں گے، احساس ہے کہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوگیا ہے۔

عثمان ڈار نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے متعلق تمام معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے، کچھ معاملات طے ہونا باقی ہیں، جو معاملات طے پائے ہیں کوشش ہو گی کہ اس پر عمل ہو۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.