بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے اس اہم سوال کا جواب دیتے ہوئے حقیقیت بتادی کہ اگر افغانستان نیوزی لینڈ کو نہیں ہراتا تو بھارتی ٹیم کیا کرے گی؟
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار فتح کے بعد پریس کانفرنس کے دوران رویندرا جڈیجا سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر افغانستان نیوزی لینڈ کو ہراتا تو ٹیم انڈیا کے سیمی فائنل میں جانے کے امکانات روشن ہیں لیکن اگر وہ ایسا نہیں کرپاتے تو پھر کیا ہوگا؟
رویندرا جڈیجا نے اس جواب میں حقیقت بیان کرتے ہوئے برجستہ جواب دیا کہ ’تو پھر بیگ پیک کرکے گھر جائیں گے اور کیا۔‘
خیال رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں بھارت نے آسان حریف اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے اسکاٹ لینڈ کا 86 رنز کا ہدف 6 اعشاریہ 3 اوورز میں حاصل کرلیا اور گروپ 2 میں رن ریٹ کی بنیاد پر ٹاپ ٹیم بن گئی ہے۔
بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اب صرف نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کا انتظار کرنا ہوگا، اس میچ میں اگر نیوزی لینڈ کو فتح ہوئی تو بھارت اور افغانستان ایونٹ سے باہر ہوجائیں گے۔
افغانستان کی فتح کی صورت میں بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بہت حد تک روشن ہوجائیں گے۔
Comments are closed.