بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور، کالعدم تنظیم کے رہنماؤں کی متعدد کیسز میں ضمانت منظور

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے رہنماؤں کی متعدد کیسز میں ضمانت منظور کرلی۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک اور تین نے سماعت کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے رہنما مولانا فاروق الحسن، غلام غوث بغدادی کی ضمانت منظور کرلی۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ رات ایک اہم کارروائی میں کالعدم جماعت کے 32 اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پیر ظہیر الحسن، مولانا شریف الدین سمیت دیگر کی ضمانت بھی منظور کی۔

خیال رہے کہ گرفتار رہنماؤں کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.