best place for discreet hookups married a v hookup on xbox 360 hookup Illinois daty hookup hookup Suplee PA

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹی 20 ورلڈکپ بہت دلچسپ ہوتا جارہا ہے، شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور شعیب اختر کا ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں سامنے آنی والی صورتحال پر کہناہے کہ ورلڈ کپ بہت دلچسپ ہوتا جارہا ہے۔

شعیب اختر نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹی 20ورلڈ کپ کے بارے میں ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

انہوں نے اس ویڈیو میں ایونٹ میں سامنے آنے والی صورتحال پر تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ اب افغانستان کی ٹیم پر منحصر ہے کہ وہ انڈین ٹیم کو سیمی فائنل میں لاسکتی ہے یا نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ سے میچ جیتتی ہے تو بھارت سیمی فائنل میں آسکتا ہے ورنہ نہیں آسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پورا ہندوستان اس وقت افغانستان کو سپورٹ کرے گا لیکن ہم اچھی کرکٹ کو سپورٹ کریں گے۔

شعیب اختر نے کہا کہ ورلڈ کپ کی صورتحال بہت دلچسپ ہوگئی ہے۔

انہوں نےویڈیو میں پاکستان اور بھارت کو ورلڈ کپ کے فائنل میں آمنے سامنے دیکھنے کی اپنی دلی خواہش کا بھی اظہار کیا ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز سے تلخ کلامی اور بدتمیزی کے معاملے پر ایک اور مؤقف سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہندوستان کی ٹیم فائنل میں پاکستان کے ساتھ مقابلہ کرتی ہے تو میچ بہت دلچسپ ہوگااور اس کے بعد یہ ایونٹ مزید بڑا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کو جو تاریخی شکست دی اس سے پاکستان کی کرکٹ مضبوط ہوئی ہے، اور یہ جیت پاکستان کے لیے بہت ضروری تھی۔

آخر میں شعیب اختر نے کہا کہ اب فیصلہ قسمت اور نیوزی لینڈ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ ہندوستان کو ایونٹ سے باہر کرتی ہے یا نہیں کرتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.