بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اس ہفتے 28 اشیاء کی قیمتیں بڑھیں، مہنگائی کی مجموعی شرح 15اعشاریہ 21فیصد

ملک میں بڑھتی مہنگائی کا سلسلہ تھم نہ سکا، مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ 21 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران گھی، ٹماٹر، آٹا، آلو، لہسن، بیف اور مٹن سمیت 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور مہنگائی صفر اعشاریہ67 فیصد مزیدبڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی مجموعی شرح 15 اعشاریہ21 فیصد پر پہنچ گئی ہےاور سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی کی شرح 16 اعشاریہ 43 فیصد پر پہنچ گئی۔

پاکستان کو 2 ایل این جی کار گوز سپلائی کےلیے مہنگی ترین بولیاں موصول ہوگئیں۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتہ میں ٹماٹر اوسط 20 روپے9پیسے فی کلو مہنگے ہوئے جبکہ چینی اوسط 5 روپے 56 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی قیمت میں 1 روپیہ 68 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتہ میں ایل پی جی کا سلنڈر 77 روپے 96 پیسے مہنگا ہوا جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے 21 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق انڈے 3 روپے 60 پیسے فی درجن اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 4 روپے 71 پیسے مہنگا ہوا۔

ایک ہفتے میں بیف کی قیمت میں اوسط 5 روپے 34 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ آلو، مٹن، لہسن اور گڑ بھی مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 3 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.