بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو شدید ردعمل آئے گا، شعیب اختر

قومی ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت فائنل میں آئے گا تو دوبارہ پھینٹا لگائیں گے۔ اگر نیوزی لینڈ افغانستان سے ہارا تو بہت شدید ردعمل آئے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں گفتگو کے دوران شعیب اختر نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم چاہتی ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھارت سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ 90 فیصد لوگ سوچتے ہیں بھارت اور افغانستان کا میچ فکسڈ تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں بھارت نے آسان حریف اسکاٹ لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسٹار فاسٹ بولر نے دوران پروگرام اپنی نجی زندگی سے متعلق کہا کہ میری زندگی ایک کھلی کتاب ہے، میری بیگم میری دوست ہے، فون اُس کے پاس ہوتا ہے۔

شعیب اختر نے کہا کہ سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو تنازع کی رات ہی چھوڑ دیا تھا۔

قومی ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان نے کہا ہے کہ سیمی فائنل میں جو بھی ٹیم سامنے آئے گی اُسے شکست دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سرکاری ٹی وی پر اپنی عادت کے برخلاف لڑائی نہیں کی، میری بہن کا میسج آیا کہ اپنی عزت مت گراؤ، اٹھ کر چلےجاؤ۔

شعیب اختر نے مزید کہا کہ میری والدہ ضعیف ہوگئی ہیں، اس لیے ان کے سبب شو میں کچھ نہیں کہا، میں نے سرکاری ٹی وی اور ڈاکٹر نعمان کو اسی رات چھوڑ دیا تھا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے آج کے دوسرے میچ میں بھارتی بولنگ کے سامنے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 85 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ میں بیماری کی وجہ سے سرکاری ٹی وی کے شو میں نہیں جا پارہا تھا، میری والدہ بھی بیمار ہوگئی تھیں، جس کی وجہ سے نہیں جاسکا تھا۔

سابق قومی اسٹار نے یہ بھی کہا کہ مجھے اللّٰہ اور اُس کے رسول کو راضی کرنا ہے، بندوں کو نہیں، میں اپنی عوام کا بے حد شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اتنا پیار دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسان حریف نمیبیا کو 52 رنز سے شکست دے دی۔

اسی پروگرام میں شریک سکندر بخت نے اظہار خیال کیا کہ گیم اب بھارت کے نہیں بلکہ افغانستان کے ہاتھ میں ہے، بھارتی افغانوں کی مالش کررہے ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.