بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ولیج اور نیبرہوڈ کونسلوں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے، کے پی حکومت

خیبر پختونخوا حکومت نے ولیج اور نیبرہوڈ کونسلوں کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراطلاعات کامران بنگش کے مطابق ہائی کورٹ فیصلے کے تناظر میں پیدا شدہ صورتحال پر اپنا قانونی حق استعمال کریں گے، صوبائی وزیر کامران بنگش کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالتی فورم میں اپیل کا قانونی و آئینی حق استعمال کریں گے۔

ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلوں میں تین، تین جنرل کونسلرز کا انتخاب ہوگا، تین، تین امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ کا اجراء پیچیدگی اور ابہام کو جنم دے گا۔

انکے مطابق پارٹی کے تین تین امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنا ووٹرز کو بھی الجھن میں ڈالے گا۔ ہائیکورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کے لئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترامیم درکار ہوں گی۔ بلدیاتی الیکشن کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایکٹ میں ترامیم پر وقت لگے گا، جس کے باعث بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ممکن نہیں ہوں گے۔ عدلیہ کے احترام اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.