وفاقی کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے بھی ہاتھ اٹھا لیے، پارٹی رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ حکومت جو پالیسی بناتی ہے ایم کیو ایم اس میں شامل نہیں ہے، وفاق کے فیصلوں کا بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔
حیدرآبا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ایسے فیصلے نہ کیے جائیں جس سے عوام سڑکوں پر نکل آئیں۔
اتحادی بھی وفاقی حکومت سے ناراض ہونے لگے، ایم کیو ایم کے ساتھ ق لیگ کے کامل آغا بھی نے جتلا دیا کہ حکومت اہم قومی معاملات پر ان کے ساتھ بھی مشاورت نہیں کرتی۔
تحریک انصاف کے اپنے ایم این اے نور عالم خان بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بلبلا اُٹھے۔
انہوں نے کہا کہ خدارا لوگوں پر تھوڑا سا رحم کریں، ہمیں بھی جواب دینا پڑتا ہے۔
Comments are closed.