امریکی ریاست مشی گن میں فائر فائٹرز (آگ بجھانے والا عملہ) کی ایک ٹیم نے محکمہ آب اور جانوروں کی نگرانی کرنے والے ادارے کے افسروں کے ساتھ مل کر ایک کتے کو ایک گہری گٹر لائن سے بحفاظت نکال لیا۔
یہ کتا سیمنٹ کی گٹر لائن کے بالکل نچلے حصے میں تھا۔ مشی گن کے ایلن پارک فائر ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ دیگر اداروں کی مدد سے اس کتے (بیلی) کو ریسکیو کیا گیا۔
بیلی سیور بیسن میں گرنے کے باعث 15 سے 20 فٹ نیچے پھنسا ہوا تھا۔ جب اسے جدید مشنری اور تیکنیکس کی مدد سے باہر لایا گیا تو وہ بالکل صحت مند حالت اور محفوظ تھا، جہاں سے اسے ویٹرنری پہنچایا گیا۔
Comments are closed.