ورلڈ کپ ٹی20 کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے نمیبیا کو 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔
شارجہ میں جاری میچ میں نمیبیا کے کپتان گیرہارڈ ایرسمس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ پر 163 رنز بنائے اور نمیبیا کے لیے 164 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل 18، ڈیرل مچل 19، کپتان کین ولیم سن 28، ڈیون کونوے 17 رنز بناکر پویلین لوٹے تو نیوزی لینڈ کا اسکور 14اوورز میں87 رنز تھا۔
گلین فلپس اور نیشم نے پانچویں وکٹ پر 76 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، دونوں کھلاڑیوں نے بالتریب 39 اور 35 ناٹ آوٹ بنائے۔
شارجہ میں دن کا پہلا میچ ہورہا ہے جبکہ دوسرا میچ دبئی میں بھارت اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔
گروپ 2 میں پاکستان پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے، نیوزی لینڈ آج افغانستان سے اپنا آخری میچ جیت جائے تو باآسانی فائنل 4 میں جگہ بنالے گا۔
اگر ایسا نہ ہوا اور نیوزی لینڈ کو افغانستان سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تو گروپ 2 کے دوسرے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔
Comments are closed.