کراچی کے نجی اسکول میں اساتذہ کے واش رومز میں بھی خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے، محکمہ تعلیم کی ٹیم نے اسکول کے واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد کرلیے، واش رومز خواتین اساتذہ کے ساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمرے سے ویڈیوز بنائی جاتی تھیں، اسکول کے دورے کے دوران واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واش رومز خواتین اساتذہ کے ساتھ طالبات کے بھی زیر استعمال رہے۔
محکمہ تعلم کے حکام کا کہنا ہے کہ خفیہ کیمرے مرد اساتذہ کے واش رومز سے بھی برآمد ہوئے ہیں، معاملہ سامنے آنے پر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ کردی گئی ہے۔
چیئرمین پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ طارق شاہ کا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی تحقیقات کریں گے اور اس حوالے سے اسکول کے خلاف کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی، تاکہ آئندہ ایسی کوئی حرکت دوبارہ نہ کی جاسکے۔
Comments are closed.