بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

حکومت نے رات کے اندھیرے میں 22 کروڑ لوگوں پر پیٹرول بم گرایا، سعید غنی

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے وفاقی حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

شہباز گِل نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کے بعد ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم عمران نیازی نے 3 نومبر کو 13 کروڑ لوگوں کیلئے نام نہاد ریلیف پیکج کا اعلان کیا ۔

سعید غنی نے کہا کہ 3 نومبر کے اگلے ہی دن یعنی 4 نومبر کو رات کے اندھیرے میں 22 کروڑ لوگوں پر پیٹرول بم گرا دیا۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں مزید 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا۔

پیٹرول کی کی زائد قیمتوں سے متعلق عمران ان کے ماضی کے بیانات سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82 پیسے ہوگئی ہے، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.