best totally free hookup app hookup Suplee PA hookup Roosevelt New Jersey 80 hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ٹرافی کے بغیر زنز اور سنچریز کا کوئی مطلب نہیں: روہیت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین روہیت شرما کا ماننا ہے کہ ایسے رنز اور سنچریوں کا کوئی مطلب نہیں ہے جس میں آپ ٹرافی نہ جیت سکیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سوشل میڈیا ہینڈل سے گفتگو کرتے ہوئے روہیت شرما نے کہا کہ ’2016 سے اب تک، میں صرف اتنا دیکھ سکتا ہوں کہ میں نے کافی تجربہ حاصل کیا ہے، میں 2016 کے مقابلے میں ایک بلے باز کے طور پر بہت زیادہ پختہ ہو چکا ہوں۔‘

A post shared by ICC T20 World Cup (@t20worldcup)

روہیت شرما نے کہا کہ ’کھیل کو سمجھنا ضروری  ہے، آپ کو ہمیشہ ٹیم کو اپنے آپ سے آگے رکھنا ہوتا ہے اور یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ ٹیم کو اس وقت کیا ضرورت ہے۔‘

بھارتی کرکٹر نے کہا کہ ’کوشش کریں اور ایک یا دو لمحے نکالیں اور سوچیں کہ اگر میں شاٹ کھیلنے جا رہا ہوں تو کیا ٹیم کو اس وقت اس کی ضرورت ہے یا نہیں۔‘

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان کے لیے روہیت شرما کو بہترین اُمیدوار قرار دے دیا۔

اُنہوں نے کہا کہ ’جب آپ اپنی ٹیم کے لیے اننگز کا آغاز کرتے ہیں، تو آپ کے پاس زیادہ سے زیادہ گیندوں کا سامنا کرنے کا بہترین موقع ہوتا ہے۔ آپ زیادہ سے زیادہ رنز حاصل کرتے ہیں۔‘

روہیت شرما نے مزید کہا کہ ’میرے خیال میں ایسے رنز اور سنچریاں بےمطلب ہیں جن کے بعد آپ ٹرافی نہ جیت سکیں۔‘

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دِکھایا گیا ہے کہ بھارتی بولر جسپریت بھمرا اور افغان بولر نوین الحق بولنگ اسٹائل ایک جیسا ہے۔

واضح رہے کہ روہیت نے شرما نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدھ کو افغانستان کے خلاف 74 رنز اسکور کرکے ’پلیئر آف دی میچ‘ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.