free nyc hookups curvy hookup hookup Longmeadow 2010 free hookup apps denver hookup airbnb hookup Roosevelt New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ورلڈکپ:کیا نیوزی لینڈ، بھارت کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گروپ ٹو سے پاکستان تو سیمی فائنل میں پہنچ چکا ، لیکن دوسری ٹیم کے لیے بھارت ، نیوزی لینڈ اور افغانستان میں کشمکش جاری ہے۔

کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم آج  سہ پہر شارجہ اسٹیڈیم میں نمیبیا سے مقابلہ کرتے ہوئے اپنی T20 ورلڈ کپ مہم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔

نیوزی لینڈ اس وقت گروپ 2 کے پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے اور ایک جیت انہیں دوسرے نمبر پر لے جائے گی، جس سے انہیں سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے انتہائی ضروری بوسٹر ملے گا۔

نمیبیا کی ٹیم کا جائزہ:

دوسری جانب پہلی مرتبہ ورلڈکپ کی دوڑ میں شامل ہونے والی نمیبیا کی ٹیم کے کرکٹرز نے اب تک اچھی شروعات کی ہے لیکن بڑا اسکور کرنے میں بدستور ناکام رہے ہیں۔

اگر آج نمیبیا کی ٹیم بورڈ پر بڑا ٹوٹل حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو ان کے پاس مضبوط نیوزی لینڈ کو خلاف اپ سیٹ کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

نمیبیا کی ٹیم ڈیوڈ ویزا پر بہت زیادہ انحصار کرتی آئی ہے  لیکن اس بار دوسرے کرکٹرز کو بھی اس میں شامل ہونے کی ضرورت ہوگی۔

نمیبیا کی ورلڈ کپ میں پہلی شرکت ہے اس کے باوجود ٹیم کی اب تک کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔

نمیبیا کی ٹیم  نے پاکستان کیخلاف کھیلے گئے میچ میں شکست کے باوجود،   جوش و خروش کا مظاہرہ کیا تھا اسی جذبے کو دیکھتے ہوئے نمیبیا کی ٹیم آج بھی کچھ بڑا کر دکھانے کی کوشش کرے گی۔

ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کی اب تک کی کارکردگی پر ایک نظر:

پاکستان کے خلاف شکست کے بعد کین ولیمسن کی قیادت میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے ایونٹ میں لگا تار دو فتح اپنے نام کیں، پہلے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی اور پھر اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی۔

اب شائقن کرکٹ یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ کیا وہ آج میچ جیت کر ورلڈکپ میں فتح کو ہیٹ ٹرک میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوں گے؟

اگر آج نیوزی لینڈ کی ٹیم اچھے مارجن سے فتحیاب ہوجاتی ہے تو یقیناً بھارتی ٹیم کا ورلڈکپ میں سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

بھارت اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان مقابلہ ہوگا

آج بھارتی ٹیم اپنا چوتھا میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جو سپر 12 میں اب تک کامیابی کی منتظر ہے۔

بھارت کو پہلی کامیابی افغانستان کے خلاف میچ میں ملی تھی جس کے بعد اس کے دو پوائنٹس ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

بھارت اور اسکاٹ لینڈ کا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات سات بجے دبئی میں شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.