بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا سے قبل آن لائن تعلیم کا مؤثر طریقہ ڈھونڈ لینا چاہیئے تھا: صدر مملکت

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء سے پہلے ہمیں تعلیم کا آن لائن سستا اور مؤثر طریقہ ڈھونڈ لینا چاہیئے تھا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پشاور میں بریفنگ میں شرکت کی۔

اس موقع پر صدرِ مملکت کو خیبر پختون خوا حکومت کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان، صوبائی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام نے شرکت کی۔

اسلام آباد (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے…

بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومت ضم اضلاع کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، سابقہ فاٹا اضلاع کا خیبر پختون خوا میں انتظامی انضمام مکمل ہو چکا ہے جبکہ ضم شدہ اضلاع کے لیے 491 ارب روپے مالیت کے 901 منصوبے منظور کیئے گئے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے مزید آسانی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام اور انصاف روزگار اسکیم جیسے منصوبوں سے مستفید ہونے والے نوجوانوں کو رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد ( طاہر خلیل ) نیب ترمیمی آرڈیننس کے…

صدرِ مملکت نے کہا کہ صوبائی حکومتیں چیمبرز آف کامرس کے ساتھ نوجوانوں کو حکومت کی قرض اسکیموں کے بارے میں آگاہی فراہم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علم بہت ہے مگر ہم اس کو اینالائز نہیں کر پا رہے ہیں، پاکستان میں مجموعی طور پر آئی ٹی گریجویٹس کی تعداد 26 ہزار ہے۔

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپر کمپیوٹر کا دور گزر گیا، آئی ٹی کا شعبہ اس سے بھی بہت آگے جا چکا ہے، دنیا ورچول یونیورسٹیز کی طرف جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.