cd hookups in cochise county hookup Monmouth Junction NJ emily willis hookup funny will send nudes in 20 minutes no hookups secure hookup site

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لوگوں کی زندگی بہتر ہوئی یا نہیں، فیصلہ 5 سال بعد ہو گا: وزیرِ اعظم عمران خان

وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کو مہنگائی سے بچائیں، 5 سال بعد فیصلہ ہو گا کہ عام لوگوں کی زندگی بہتر ہوئی یا نہیں۔

اٹک میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 2 خاندان حکمرانی کر کے امیر ہو گئے اور ملک بنگلا دیش سے بھی پیچھے چلا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم 2 یا 3 سال کا نہیں، 5 سال کا مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، کمزور طبقے کی زندگی بہتر ہو جائے تو خود کو کامیاب سمجھوں گا۔

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ریلیف پیکج سے دو کروڑ خاندانوں کو فائدہ ہو گا، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 40 لاکھ خاندان بلاسود قرض لے سکیں گے۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ساری ترقی تھوڑے علاقوں میں ہوئی ہے، ہر حکومت کی اپنی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں، خیبر پختون خوا میں 2013ء میں اتحادی حکومت تھی، 2018ء میں دو تہائی اکثریت ملی۔

عمران خان نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں عام لوگوں کی زندگی بہتر ہوئی، اس لیے دوبارہ ووٹ ملا، ڈھائی ارب درخت لگا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نجی سیکٹر کو اسپتال بنانے کے لیے سرکاری زمین سستے داموں پر دیں گے، مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس ہیلتھ کارڈ دستیاب ہو گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے 25 سے زائد علمائے کرام کے وفد کو آج بلا لیا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ 100 سال میں دنیا میں اتنا بڑا بحران نہیں آیا جو کورونا کی وباء کی وجہ سے آیا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 3 ماہ میں تیل کی قیمت 45 ڈالر سے 85 ڈالر ہو گئی، مہنگائی کا مسئلہ ساری دنیا میں ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.