قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ سیمی فائنل میں رسائی کیلئے بھارت کو آخری میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر مشتاق احمد نے بتایا کہ افغانستان اگر نیوزی لینڈ کو ہرا دیتا ہے تو گروپ ٹو میں سیمی فائنل کی دوسری ٹیم کا معاملہ رن ریٹ پر جائے گا۔
پاکستان کے سیمی فائنل میں مقابلے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ہماری وکٹیں جلدی نہیں گرنی چاہئیں، قومی کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف دلیری کے ساتھ کھیلنا ہوگا۔
مشتاق احمد کاکہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کو بطور پروفیشنل یہ نہیں سوچنا کہ سیمی فائنل میں حریف کون ہو گا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بہت اچھی اور تگڑی کرکٹ کھیل رہا ہے۔
Comments are closed.