my senior hookup reviews arduino led hookups glasgow hookups hookup Longmeadow funny will send nudes in 20 minutes no hookups edf8329we

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی میں چینی 150، کوئٹہ میں 155 روپے کلو ہو گئی

قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں چینی کہیں 120 روپے تو کہیں 150 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی، جبکہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں چینی 155 روپے فی کلو میں بکنے لگی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق شہرِ قائد میں چینی کی ایکس مل قیمت 1 روپے کم ہو کر 136 روپے ہو گئی ہے، جبکہ ہول سیل میں بھی چینی کا ریٹ 136 روپے ہے۔

کراچی میں ریٹیل سطح پر چینی 120 روپے سے 150 روپے کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔

چینی کی قیمت نے اونچی اڑان بھری ہے، اس کی ایکس ملز قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جس کی وجہ سے ملک میں چینی 150 روپے فی کلو تک میں بھی فروخت ہونے لگی۔

ادھر کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 5 روپے کا مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد شہر میں چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو سے بڑھ کر 155 روپے فی کلو ہو گئی۔

کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جہاں گزشتہ 3 روز کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 42 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق گزشتہ صرف 1 روز میں کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 26 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بلوچستان کے دارالخلافہ میں گذشتہ روز صبح کے وقت چینی 129 روپے اور شام کے وقت 150 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی تھی۔

اؑدھر خیبر پختون خوا حکومت کو وفاق کی جانب سے اگلے ہفتے10 ہزار میٹرک ٹن چینی مل جائے گی جس سے شہریوں کو کم قیمت پر چینی دستیاب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں 90 روپے کلو چینی فراہم کی جا رہی ہے، سندھ میں چلتی ہوئی شوگر ملز کو بند کرا دیا گیا ہے، جبکہ کراچی میں چینی 125 روپے کلو سے زائد میں فروخت ہو رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.