محکمۂ خوراک نے خوش خبری سنائی ہے کہ اگلے ہفتے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی خیبر پختون خوا میں پہنچائی جائے گی، جس کے بعد اس کا سرکاری نرخ 90 روپے فی کلو ہو گا۔
محکمۂ خوراک کی جانب سے خیبر پختون خوا میں چینی کی تقسیم سے متعلق اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا کو اگلے ہفتے 10 ہزار میٹرک ٹن چینی پہنچائی جائے گی۔
محکمۂ خوراک کا اعلامیئے میں کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں آبادی کے تناسب سے چینی کی تقسیم کی جائے گی۔
اعلامیئے میں محکمۂ خوراک کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے چینی کا سرکاری رعایتی نرخ 90 روپے فی کلو ہو گا۔
Comments are closed.