بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

برطانیہ کی موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ 55 ملین پاؤنڈز کی شراکت داری

برطانیہ نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ 55 ملین پاؤنڈز کی شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ 

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ شراکتی پیکیج میں پانی کا پائیدار انتظام اور موسمیاتی سرمایہ کاری کی شروعات شامل ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے کہا کہ برطانوی شراکت داری سی او پی 26 عالمی سربراہی اجلاس کا حصہ ہے، سی او پی کے لیے عالمی قیادت کی موجودگی میں یہ پاکستان کے لیے اہم وقت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر دنیا کا آٹھواں بڑا ملک قرار دیا گیا ہے۔

ترجمان برطانوی ہائی کمیشن نے کہا کہ سال 2100 میں ہندوکش، ہمالیہ کے 36 فیصد گلیشیئر پگھل جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.