بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا، 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 47 ہزار 219 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 304 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 46 ہزار 933 رہی۔

شیئرز بازار میں آج 56 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب روپے سے زائد رہی۔

پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 34 ارب روپے بڑھ کر 8 ہزار 90 ارب روپے ہوگئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.