بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو TLP کیساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری ارسال

تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دی گئی۔

کالعدم تنظیم تحریکِ لبیک اور حکومتی کمیٹی کے درمیان معاہدے کے حوالے سے محکمۂ داخلہ پنجاب کی جانب سے تحریکِ لبیک کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی سمری وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کی گئی ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں درخواست کی گئی ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹایا جائے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ سب کیبنٹ کمیٹی برائے امن و امان نے ٹی ایل پی کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

محکمۂ داخلہ پنجاب نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور کابینہ سے منظوری کے بعد اس سلسلے میں وفاق سے سفارش کی جائے گی۔

کالعدم تنظیم ٹی ایل پی کے مظاہرین کا آج وزیر آباد میں ساتواں روز ہے، آج بھی سبزی منڈی میں کام شروع نہیں ہو سکا۔

دوسری جانب کالعدم ٹی ایل پی کے مزید 100 کارکنوں کو رہا کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

کالعدم ٹی ایل پی سے تعلق رکھنے والے 90 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سےخارج کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.