بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مکہ ٹیرس کے مکینوں کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے پریڈی اسٹریٹ سے تجاوزات کے خاتمے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جاری آپریشن روکنے سے متعلق مکہ ٹیرس کے مکینوں کی زبانی استدعا مسترد کر دی جبکہ مکینوں کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مکہ ٹیرس کی بجلی کاٹ دی گئی ہے، رات 8 بجے نوٹس ملا، جس میں کہا گیا ہے کہ گھر خالی کر دو۔

جس پر جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا پورشن غیر قانونی ہے، کمپلیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر رہائش اختیار کرنا غیر قانونی ہے، منظور شدہ نقشے کے بغیر تعمیرات غیر قانونی ہیں، مکہ ٹیرس سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم دیا تھا۔

عدالت نے مکینوں کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، جبکہ بلڈر کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر متعلقہ اداروں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ بلڈر نے غیر قانونی تعمیرات کیں، اس کے خلاف کریمنل کارروائی شروع کی جائے۔

کراچی کے علاقے صدر کی پریڈی اسٹریٹ پر قائم مکہ ٹیرس کو عدالتی حکم پر مسمار کرنے کے لیے پولیس اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پہنچ گئی۔

عدالت نے بلڈر محمد وسیم کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا جبکہ کارروائی کی رپورٹ 8 نومبر تک رپورٹ طلب کر لی۔

عدالت نے مکینوں کے وکیل سے استفسار کیا کہ مکینوں نے غیر قانونی تعمیرات پر رجسٹری کیسے حاصل کی؟

جس پر وکیل نے کہا کہ ہمارا کوئی قصور نہیں، یہ سسٹم کی خرابی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر مکینوں کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو وہ بلڈر کے خلاف کیس کریں۔

کراچی (آئی این پی/اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے…

وکیل نے مزید کہا کہ ہم عدالت انصاف کی فراہمی کے لیے آئے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ انصاف کے لیے عدالت آنے والوں کے اپنے ہاتھ صاف ہونے چاہئیں۔

عدالتِ عالیہ نے درخواست کی مزید سماعت 8 نومبر کو مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مکینوں کی درخواست بھی 8 نومبر کو سنی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.