بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی بولرز چھاگئے، بنگلادیش 73 رنز پر ڈھیر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ 1 کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بنگلادیش کو 73 رنز پر آل آؤٹ کردیا، جس کے ساتھ ہی آسٹریلیا کو جیت کے لیے 74 رنز کا ہدف مل گیا۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بنگلادیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔ 

آسٹریلوی بولرز کے سامنے بنگلادیشی بیٹسمین بے بس دکھائی دیے۔ 

بنگلادیش کے کامیاب بیٹسمین شمیم حسین تھے جنہوں نے 19 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم نے بھی شعیب اختر کے نقشِ قدم پر چلے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والا بھارت اور افغانستان کے میچ کو ’فِکس‘ قرار دینا غلط ہے۔

ایڈم زیمبا کی اسپن بولنگ نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کے پرخچے اُڑادیے اور صرف 19 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے گئے۔ 

اسی طرح جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک نے دو دو وکٹیں لیں، جبکہ گلین میکسویل بھی ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ 

ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں دلچسپ اور سنسنی خیز میچز جاری ہیں، گروپ ون ہی سے سیمی فائنل تک رسائی کی امید لیے ایک اور ٹیم آسٹریلیا آج بنگلہ دیش سے مقابلہ کرے گی۔

آسٹریلیا کے تین میچز کے بعد 4 پوائنٹس ہیں، جبکہ بنگلہ دیش کو تمام چاروں میچز میں شکست ہوئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ آسٹریلیا کا بنگلہ دیش سے ہو گا، جبکہ سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں دوسرے مقابلے میں آمنے سامنے ہونگی۔

دن کے دوسرے میچ میں آج دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، ویسٹ انڈیز کو دو میچز میں شکست ضرور ہوئی ہے لیکن اب بھی اس کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں باقی ہیں۔

سری لنکن ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے، ایونٹ میں آج وہ اپنا آخری میچ کھیلے گی۔

سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7بجے شروع ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.