free hookup sites usa hookup Wurtsboro NY best totally free hookup app hookup Illinois

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی: وزیر توانائی سندھ نے سول اسپتال میں سولر پاور سسٹم کا افتتاح کردیا

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے سول اسپتال میں سولر پاور سسٹم کا افتتاح کردیا۔ 

افتتاحی تقریب میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نور محمد اور ورلڈ بینک کے نمائندے بھی شریک تھے۔ 

اس موقع پر نور محمد کا کہنا تھا کہ سول اسپتال کی 16 عمارتوں پر سولر پلانٹ لگایا گیا ہے، منصوبے پر 9 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منصوبے سے 1.05 میگا ووٹ بجلی فراہم ہوگی، جبکہ اس سے اسپتال کا 70 فیصد حصہ شمسی توانائی سے چلے گا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ صوبے کے 37 سرکاری اسپتالوں کو اس منصوبے میں شامل کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہر کے 7 اسپتال اس منصوبے میں شامل ہیں جبکہ 2 لاکھ گھروں میں سولر انرجی کا منصوبہ بھی جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.